ذاکر نائیک کی تبلیغ سے ترغیب پانے والے55انتہاپسندوں کی فہرست تیار

نئی دہلی:معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف معاملہ درج کرنے کے لیے خفیہ ایجنسیوں نے انتہا پسندانہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار55افراد کی فہرست تیار کی ہے ۔گذشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں گرفتار کیے گئے ان عناصر نے ذاکر نائیک کے وعظ سے متاثر ہو کر انتہاپسندانہ کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔
دریں اثنا ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے خلاف میڈیا کے ٹرائل اور نفرت پر مبنی مہم چلانے کے الزام میں انگریزی چینل ٹائمس ناو کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو پانچ سو کروڑ روپئے کے ہتک عزت مقدمہ کا نوٹس بھیجا ہے۔
اٹھارہ صفحات پر مشتمل اس نوٹس میں ٹائمس ناو کے خلاف ہتک عزت کے علاوہ دو مذہبی گروپوں کے مابین منافرت اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
ذاکر نائک نے اپنے وکیل مبین سولکر کے ذریعہ بھیجے گئے اس نوٹس میں مذکورہ انگریزی چینل کو اس کے اینکر ارنب گوسوامی کے ذریعہ کردار کشی کرنے اور حقیقت کے برعکس بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اس سے احتراز کرنے یا بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کو کہا ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر نائک نے اپنے اوپر لگائے جا رہے الزامات کو میڈیا ٹرائل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تفتیش سے راہ فرار اختیار نہیں کر رہے ہیں بلکہ جب بھی کبھی انہیں جانچ ایجنسی کے ذریعہ بلایا جائے گا وہ جانچ میں پورا تعاون کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security agencies prepare list 55 terror accused inspired by zakir naik in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply