ملک کو فرقہ پرست طاقتوں سے بچانے کے لیے سیکولر طاقتوں کا اتحاد ضروری: انٹونی

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی نے آج کہاکہ فرقہ پرست طاقتیں خطرہ بن گئی ہیں اور ملک کو ان سے بچانے کیلئے سیکولر طاقتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صدارتی عہدہ کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے آئے مسٹر انٹونی نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتوں کا اثر مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ طاقتیں ملک کیلئے خطرہ بن رہی ہیں۔
انہیں روکنے کیلئے تمام سیکولر طاقتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے اتحاد سے واضح ہوگیا ہے کہ ملک میں سیکولر طاقتیں متحد ہونے لگی ہیں۔ فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کیلئے سیکولر طاقتوں کے متحد ہونے کی یہ ایک شروعات ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن کا اتحاد فرقہ پرست طاقتوں کو پھیلنے سے روکے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Secular forces should come together says a k antony in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply