بجٹ سیشن کا دوسرا اور آخری مرحلہ9مارچ سے شروع ہو گا

نئی دہلی: لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی آج 9 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی اس کے ساتھ ہی بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ بجٹ سیشن 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا تھا۔اس سیشن میں ایوان کی کل سات میٹنگیں ہوئیں۔ ایوان کے رکن ای احمد کے انتقال کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 2 فروری کو ملتوی رکھی گئی۔ یہ بجٹ سیشن اس نقطہ نظر سے مختلف تھا کہ اسے روایت سے ہٹ کر پہلے کیا گیا اور ریل بجٹ کو عام بجٹ میں شامل کیا گیا۔
عام طور پر پہلے بجٹ فروری کے آخر میں پیش کیا جاتا تھا لیکن اس بار یہ یکم فروری کو پیش کیا گیا۔ بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے میں کرنسی کی منسوخی کے حوالے سے بل اور مزدوروں کو تنخواہ کی ادائیگی بذریعہ چیک کرنےسے متعلق بل منظور کئے گئے۔ اس کے علاوہ کچھ انتظامی اداروں کو قومی اہمیت کے انسٹی ٹیوٹ بنانے اور کچھ پرانے اور غیر اہم ہو چکے قوانین کو منسوخ کرنے والے دو بل پیش کئے گئے۔ سیشن کے دوران بجٹ پر دو دن بحث ہوئی اور آج آخری دن وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس کا جواب دیا۔بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ نو مارچ سے شروع ہوگا اور 12 اپریل تک چلے گا۔

Title: second phase of union budget 2017 to begin from 9th march | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply