ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ طیارے کی تلاش جاری

چنئی: خلیج بنگال میں فضائیہ کے طیارے اے این -32 کے لاپتہ ہونے کے چوتھے دن تلاش کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ کے مشرقی زون کے انسپکٹر جنرل راجن بارگوترا نے بتایا کہ چنئی میں سمندر سے 150 سمندری میل دور تقریبا تین سوسمندری علاقوں میں طیارے کی تلاش کا کام چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ29 لوگوں کے ساتھ لاپتہ ہوئے جہاز کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے، اس لئے اس کے تلاش کے دائرے کو بڑھا دیا گیا ہے۔ آج مسلسل چوتھے دن کوسٹ گارڈ کے ساتھ بحریہ اور فضائیہ کے طیاروں اور بحری جہازوں کے ساتھ مشترکہ تلاشی مہم کو تیز کر دیا گیا ہے۔
جنرل بارگوترا نے کہا کہ طیارے میں موجود ایمرجنسی لوکیٹر ٹرانسمیٹر سے کسی بھی طرح کی اطلاع نہیں ملی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیک ایسی ہی صورت حال کا سامنا گزشتہ سال بھی کرنا پڑا تھا جب کوسٹ گارڈ کا طیارہ لاپتہ ہوا تھا اور اس کے ای ایل ٹی سے کوئی پیغام نہیں ملا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Search of missing iaf plane continues in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply