کانپور کے قریب سیالدہ اجمیر ایکسپریس پٹری سے اتر گئی،2ہلاک درجنوں زخمی

کانپور: اترپردیش کے کانپور دیہات میں ہوئے بھیانک ریل حادثہ کو، جس میں142ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہو گئے تھے،ابھی چالیس روز بھی نہیں گذرے تھے کہ کانپور میں ہی گذشتہ شب ایک اور ٹرین حادثہ ہو گیا جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 60دیگر زخمی ہو گئے۔ گذشتہ ماہ نومبر میں پٹنہ اندور ایکسپریس کے14ڈبے پٹری سے اتری تھیں اور اس بار12987 سیالدہ اجمیر ایکسپریس کی 15بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
یہ حادثہ کانپور سے50کلومیٹر دور رورا اور میتھا ریلوے اسٹیش کے درمیان صبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔ حادثہ کے پیش نظر نئی دہلی ۔لکھنؤ گومتی ایکسپریس،دہلی۔اعظم گڑھ کیفیات ایکسپریس، آنند وہار ۔ریوا ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا۔جبکہ نئی دہلی رانچی جھارکھنڈ سمپرک کرانتی ایکسپریس اور نئی دہلی ۔ہوڑہ پوروا ایکسپریس کو پلول کے راستے اور کالکا ہوڑہ کالکا میل اور آنند وہار دہلی۔
جوگبانی سیمانچل ایکسپریس کو مرادآباد کے راستے بھیجا گیا ہے۔بچاؤ اور راحت کاری کے کام میں لگے اہلکاروں کے مطابق دو بوگیان قریبی نہر میں جاگریں اور ایک پلیٹ فارم پر الٹ پڑی ۔البتہ اس حادثہ میں بوگیاں اس بری طرح نہیں پچکیں جیسی اندور پٹنہ ایکسپریس کے ڈبے پچک گئے تھے۔وزیر ریل سریش پربھو نے کہا کہ وہ صورت حال پر ذاتی طور پر نگاہ رکھے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sealdah ajmer express derailment 2 killed 43 injured as train goes off tracks near kanpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply