حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چینی فوجوں میں جھڑپ

نئی دہلی: یہاں تاخیر سے موصول اطلاع کے مطابق گذشتہ جمعرات کو ا س وقت ہندوستانی اور چینی فوجوں میں لڑائی ہو گئی جب اروناچل پردیش میں276چینی فوجی چار سرحدی راستوں سے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہو گئے۔
یہ واقعہ اروناچل پردیش میں ینگستے علاقہ کے ایل اے سی پر واقع شنکر ٹیکری میں پیش آیا۔ یہ علاقہ،جس کی ہندوستانی فوج حفاظت کرتی ہے ،فوری طور پر گھیر لیا گیا اورجارحیت پر اتری پیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں کو خطہ میں ایل اے سی کو پار کرنے سے باز رکھنے کے لیے ہندوستانی فوج نے اپنے سپاہیوں کو بھیج دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج نے باقاعدہ مطلع کیا کہ شنکر ٹیکری پر چینی و ہندوستانی فوجوں میںمعمولی جھڑپ ہوئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: scuffle between indian and chinese troops at lac in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply