لوڈھا سفارشات نافذ کرنے کے لیے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو سپریم کورٹ نے24گھنٹے کی مہلت دی

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے جسٹس لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو نافذ نہ کرنے پر انتہائی سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو جمعرات کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا کہ وہ تمام سفارشات کو نافذ کرے ورنہ عدالت عظمی کل اپنا حکم جاری کرے گی کہ بورڈ کے عہدیداروں کی جگہ پر منتظمین پینل مقرر کر دیا جائے۔
چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے بی سی سی آئی سے کہا کہ وہ عدالت کو حلف نامہ دے کہ بغیر کسی شرط لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرے گا ورنہ عدالت کو اپنا حکم جاری کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہگر بی سی سی آئی کوئی حلف نامہ دینے سے انکار کرتی ہے تو عدالت کل اپنا حکم جاری کر دے گی۔ عدالت نے بی سی سی آئی کے وکیل کپل سبل سے کہا کہ وہ بورڈ سے بات کر کے جمعہ تک اپنا جواب دیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر سبل نے مزید مہلت مانگی تھی لیکن عدالت عظمیٰ نے انکار کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Scs ultimatum to bcci implement lodha recommendations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply