حکومت مدھیہ پردیش کی سوریہ نمسکارکرنے کے لیے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت

نئی دہلی:مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 12جنوری کو روحانی رہنما سوامی وویکا نند کا یوم پیدائش سوریہ نمسکار اور پرانڑاویام پروگراموں کا انعقاد کر کے منائیں۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ سوریہ نمسکار اور پرانڑاویام پروگرام میں شرکت کو لازمی قرار نہیں دیا جائے گا۔
ریاستی حکومت کی ایک پریس ریلیز کے مطابق سوریہ نمسکار اور پرانڑاویام تمام تعلیمی اداروں میں صبح 9بجے سے کیا جائے گا۔ریاستی سظھ پر سوریہ نمسکار پروگرام لال پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا جس میںو زیر اعلیٰ شو راج چوہان اور ان کے کابینی رفقاءوجے شاہ اور دیپک جوشی بھی شرکت کریںگے۔اس پروگرام میں بھوپال کے اسکولوں کے طلبا بھی حصہ لیںگے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Schools in madhya pradesh asked to hold surya namaskar sessions tomorrow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply