دہلی میں زہریلی گیس کے باعث تمام اسکول تین روز کے لیے بند

نئی دہلی:قومی دارالخلافہ دہلی میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ سے دہلی حکومت نے سرکاری و پرائیویٹ تمام اسکولوں کو تین دن اوربدر پور پاور پلانٹ دس دن بند رکھنے اور سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کرنے جیسے کئی اقدامات کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ لوگوں کو آلودگی سے راحت دلانے کیلئے سیاست اور ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کے بجائے سبھی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے تمام اسکول اگلے تین دن تک بند رہیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے گھر سے باہر نکلنے کے بجائے گھر پر ہی رہ کر اپنے زیادہ سے زیادہ کام نمٹانے کی اپیل کی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ دھول کی وجہ سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کے لئے سڑکوں پر بڑے پیمانے پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا اور10نومبر سے مشینوں سے سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ نے بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں نے اگرچہ ماسک لگا کر نیٹ پریکٹس کی لیکن ان سبھی نے آنکھوں میں جلن ، حلق میں سوزش اور سانس لینے میں دقت کی شکایت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Schools in delhi closed for three days due to smog in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply