حق پوشیدگی شخصی معلومات پر سپریم کورٹ کا فیصلہ شخصی حقوق کے نئے دور کا آغاز:سونیا گاندھی

نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی نے حق رازداری پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ذاتی حقوق، ذاتی آزادی اور انسانی اقدار کے لئے نئے دور کی شروعات قراردیا۔
محترمہ گاندھی نے سپریم کورٹ کی نو رکنی آئینی بنچ کے فیصلے کازوردار انداز میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومتوں اور اس کی ایجنسیوں کی جانب سے عام لوگوں کی زندگی میں کی جانے والی مداخلت پرروک لگے گی اور وہ ذاتی زندگی میں تانک جھانک نہیں کر سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کی حکومتوں نے دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ سے عدالتوں تک حق رازداری کے مسئلے پرقدغن لگانے کی مودی حکومت کی کوششوں کی مسلسل مخالفت کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc verdict will herald new era for individual rights sonia gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply