کنہیا کو زدوکوب کرنے والے وکیلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت جمعہ کو

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س عدالت کے احاطہ میں جے این یو طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار اور دیگر بشمول صحافیوں کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے ان تین وکیلوں کے خلاف، جو ایساکرتے ہوئے کیمرے میں قید ہو گئے ہیں ،کارروائی کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرنا منظور کر لیا۔ جب وکیل پرشانت بھوشن نے ایک دوسرے وکیل کامنی جیسوال کی جانب سے اس معاملہ میں داخل کی گئی عذر داری پر فوری سماعت کی استدعا کی تو چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس یو یو لطیف پر مشتمل بنچ نے کہا کہ یہ معاملہ کل متعلقہ بنچ کے سامنے پیش کیا جائے۔بھوشن نے کہا کہ جسٹس چیلامیشور نے جے این یو کے ہی ایک معرض التوا میں پڑے معاملہ کی سماعت کے لئے 10مارچ تاریخ مقرر کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc to hear tomorrow plea for action against lawyers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply