سپریم کورٹ سکھوں پر لطیفے بند کرنے کی درخواست پر 5اپریل کو سماعت کرے گی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سکھ فرقہ کے حوالے سے لطیفے بنانے پر پابندی عائد کرنے کے لیے شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) عرضی پر 5اپریل کو سماعت کرنا منظور کر لیا۔
ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ اگر کسی نے ان لطیفوں کو تجارتی نقطہ نظر سے استعمال کیاتو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس یو یو للت پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ایس جی پی سی کی درخواست کو اس معاملہ پر معرض التوا میں پڑے دیگر معاملات کے ساتھ نتھی کر دیا جائے اور5اپریل کو ان معاملات کی سماعت ہو گی تو انہی میں اس کی بھی شنوائی ہو جائے گی۔
مختصر سماعت کے دوران بنچ نے ایس جی پی سی کی پیروی کرنے والے وکیل ستیندر سنگھ گلاٹی سے کہا کہ وہ ان شعبوں کا نام بتائیں جن کے لیے عدالتی حکم جاری کیا جا سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc to hear sgpcs plea for prohibiting jokes on sikhs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply