حکومت تاج محل کی حفاظت کرے یاپھر ڈھادے:سپریم کورٹ

نئی دہلی: دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک تاج محل کی حفاظت کو ایک مایوس کن کاز قرار دیتے وئے سپریم کورٹ نے مرکزی اور اترپردیش حکومت کو اس16ویں صدی کی اس یادگار کے تئیں سرد مہری پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم تاج محل کو بند کردیں گے یا پھر حکومت اسے منہدم کردے یا اس کی عظمت کو بحال کرے۔

عدالت عظمیٰ نے یہ رولنگ ایک اس عذرداری کی سماعت کے دوران دی جو ہر سال ہزاروں سیاحون کی توجہ کا مرکز بننے والی مغل دور کی سنگ مرمر سے بنی یادھار کے مناسب رکھ رکھاؤ اور دیکھ بھال کی استدعا کے ساتھ دی گئی تھی۔

ججوں نے اس یادگار کو پیر کے ایفل ٹاور سے موازنہ کیا اور کہا کہ 80ملین لوگ ایفل ٹاور دیکھنے جاتے ہیںجو محض ایک ٹی وی ٹاور جیسا دکھائی دیتا ہے۔ جبکہ ہمارا تاج محل نہایت خوبصورت اور دیدہ زیب ہے۔

Title: sc tells govt to either restore the taj mahal or demolish it in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply