سپریم کورٹ نے قلیل مدت میں دولتمند بن جانے والے ممبران پارلیمنٹ و اسمبلی کی تفصیلات طلب کر لیں

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے ان ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کی تفصیلات طلب کی ہے، جن کی دولت میں بہت کم مدت کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ عدالت نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ ایسے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کی تفصیلات فراہم کرائے جو بہت کم مدت میں غریب سے امیر بن گئے ہیں اور جن کے خلاف سنٹرل بورڈ اور ڈائریکٹ ٹیکسس (سی بی ڈی ٹی) کی جانچ جاری ہے۔ عدالت نے حکومت سے یہ بھی جاننا چاہا کہ آخر سیاسی رہنماو¿ں کے اثاثہ میں اضا فہ کے معاملے میں جانچ کہاں تک پہنچی ہے اور اس نے اس سلسلے میں کیا کارروائی کی ہے؟ واضح رہے کہ متعدد ایسے ممبران پارلیمنٹ اور اسمبلی ہیں جو انتخابات جیت کر قانون ساز اداروں میں پہنچنے سے قبل معمولی ملازمتیں کرتے تھے، یومیہ مزدوری کرتے تھے،ہوٹلوں میں بیر ے تھے،بے روزگار تھے اور باپ کی پنشن پر گذر اوقات کیا کرتے تھے یا بازاروں میں گھوم پھر کر سیاست کرتے ہوئے وقت گذاری کیا کرتے تھے۔ لیکن حکومت وقت سے ملک گیر پیمانے پر شدید ناراضگی کے باعث حکومت مخالف آندھی یہی لوگ کسی بھی پارٹی کا دامن تھام کر پارلیمنٹ یا اسمبلی میں کیا پہنچتے ہیں ان کے وارے نیارے ہوجاتے ہیں۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ بڑے بڑے کاروبار، کمپنیاں اور قطع اراضی ،فارم ہاوس اور کھیت کھلیان و مویشیوں کے مالک بن جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کو یہ حکم جاری کرنا پڑا۔کچھ معروف سیاستدانوں سمیت 289ایسے قانون ساز وں کی جانچ کی جارہی ہے جن کی معلوم آمدن سے زائد دولت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc takes note of exponential rise in politicians wealth seeks report from centre in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply