سپریم کورٹ نے رام مندر ۔بابری مسجد تنازعہ افہام و تفہیم سے طے کرنے کا مشورہ دیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اصل مدعی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سبرامنیم سوامی کو مشورہ دیا ہے کہ رام مندر مقدمہ کے حوالے سے تمام معاملات اور تنازعات کو ا فہام و تفہیم سے طے کر لیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا جگدیش سنگھ کیہر کی زیر سربراہی ایک سہ ججی بنچ نے مسڑسوامی سے کہا کہ مذاکرات سے تمام متنازعہ معاملات اس طرح طے کریں کہ مدعیان اور مدعی علیہان دونوں اس پر رضامند ہو جائیں۔
تاہم سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کر دیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو عدالت عظمیٰ اس میں مداخلت کر کے ان معاملات کے تصفیہ کے لیے ایک ثالث مقرر کر سکتی ہے۔ اس سے قبل مسٹر سوامی نے عدالت سے رام جنم بھومی -بابری مسجد تنازعہ پر جلد سماعت کرنے کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے مسٹر سوامی سے کہا کہ وہ اس معاملہ کو 31مارچ کو پھر عدالت میں پیش کر سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc suggests to sort out differences and issues in ram temple case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply