سپریم کورٹ نے کٹھوعہ اجتماعی ریپ و قتل کیس کی سماعت 7مئی تک موقوف کر دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کٹھوعہ اجتماعی آبرو ریزی وقتل کیس کی سماعت متوفیہ کے والد کی کیس کو جموں و کشمیر سے باہر منتقل کرنے اور ملزم کی جانب سے معاملہ کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانےکے کی استدعا کی روشنی میں 7مئی تک موقوف کر دی۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں ایک تین ججی بنچ نے ،جس کے دیگر دو ججز جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اندو ملہوترا ہیں، کہا کہ وہ متوفیہ کے والد کی اس درخواست پر کہ کیس چنڈی گڑھ منتقل کر دی جائے اور ملزموں کی اس استدعا پر کہ معاملہ کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے غور کرے گی اس لیے معاملہ کی آئندہ سماعت7مئی کو کی جائے گی۔سماعت کے دوران عدالت میں متوفیہ کے لواحقین کی جانب سے پیش ہونے والی سینیئر وکیل اندرا جے سنگھ اور ملزموں کی پیروی کرنے والے وکیل ہرویندر چودھری کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔اندرا کا موقف تھا کہ کٹھوعہ جموں و کشمیر میں ہے اور مقامی عدالت کے وکیلوں نے پولس عملہ کے کام میں مداخلت کی تھی اس لیے کیس چنڈی گڑھ منتقل کر دیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت کے پریذائڈنگ جج کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی تھی اور وکیلوں نے کرائم برانچ کے اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی تھی۔اور جموں و کشمیر کے حلف نامہ اس کا ثبوت ہے،جس میں یہ سب باتیں مذکور ہیں۔چودھری نے کہا کہ ان کے موکلوں کو پولس تحقیقات میں یقین نہیں ہے اس لیے کیس کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے۔جموں و کشمیر کی طر فے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ جنرل جہانگیر اقبال اور اسٹینڈنگ کونسل شعیب عالم نے جموں و کشمیر عدالت میں حاضری دے کر معاملہ سی بی آئی کو منتقل کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc stays trial in kathua case till may 7 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply