سکھ فسادات کیس کے ملزم سجن کمار کو سپریم کورٹ سے نوٹس جاری

نئی دہلی:سپریم کورٹ 1984کے سکھ مخالف فسادات کے ملزم و سینیئر کانگریس لیڈر سجن کمار کی پیشگی ضمانت کو چیلنج کرنےوالی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی عرضی پر سماعت کرنے رضامند ہو گئی۔

عدالت عظمیٰ نے خیال ظاہر کیا کہ واقعہ کو34سال بیت گئے اور ہائی کورٹ کا فیصلہ200صفحات پر مشتمل ہے جبکہ یہ 50صفحات میں ہی مکمل کیا جاسکتا تھا۔ بنچ نے کہا کہ اب چونکہ ایک طویل عرصہ گذر چکا ہے اس لیے اب وقت کا تقاضہ ہے کہ اس سے متعلق تمام مقدمات کی تیزی سے کارروائی کر کے منطقی نتیجہ پر پہنچا جائے۔

جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن پر مشتمل دو ججی بنچ نے سجن کمار کو نوٹس جاری کر کے جواب داخل کرنے کے لیے دو ہفتہ کی مہلت دی ہے۔ایس آئی ٹی نے سجن کی پیشگی ضمانت خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس آئی ٹی کی جانب سے ایڈیشنل سالسٹر جنرل منندر سنگھ پیش ہوئے۔انہوں نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ سجن کمار کے خلاف تحقیقات شروع ہوئی ہے اور ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ می سب کچھ طے ہونا ہے پھر بھی ملزم کو ضمانت دے دی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc seeks response of sajjan kumar on plea against his anticipatory bail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply