سپریم کورٹ نے مرکز سے کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گن استعمال کرنے کی رپورٹ طلب کر لی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال کے مختلف پہلوؤں کی جانچ کے لئے قائم ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ مرکزی حکومت سے طلب کر لی۔
عدالت عظمیٰ میں جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن نے ایک عرضی داخل کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ ماہر ین کی کمیٹی کی رپورٹ دیکھے بغیر ہی ہائی کورٹ نے عرضی مسترد کر دی، جبکہ یہ دیکھا جانا چاہیے تھا کہ پیلٹ گن جان لیوا ہے یا نہیں۔ اس معاملے میں اب آئندہ سماعت جنوری 2017 میں ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پیلٹ گن کے استعمال پر روک لگانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ہائی کورٹ نے مظاہرین پر کنٹرول کے لئے پیلٹ گن کے استعمال کو ضروری بتایا تھا۔
جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن نے پیلٹ گن کے استعمال پر روک لگانے کے لئے ہائی کورٹ میں پہلے عرضی دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے اس وقت یہ کہا تھا کہ مرکزی حکومت نے اس معاملے میں ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ حکومت پیلٹ گن کا متبادل تلاش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc seeks report from centre on use of pellet guns in kashmir in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply