راہل گاندھی وضاحت کریں کہ انہوں نے” چوکیدار چور ہے“ عدالت سے کیوں منسوب کیا: سپریم کورٹ

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی اس وقت قانونی الجھنوں کا شکار ہوتے نظر آنے کگے جب سپریم کورٹ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اپنے اس متنازعہ بیان ’چوکیدار چور ہے‘ کی ،جسے انہوں نے عدالت سے منسوب کیا ہے وضاحت کریں ۔

جس روز سپریم کورٹ نے رافیل کیس میں نظر ثانی کی عذر داریوں پر تازہ دستاویزات داخل کرنے کی ہدایت جاری کی تو کانگریس صدر نے امیٹھی مین کاغذات نامزدگی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے بھی ’چوکیدار چور ہے‘ تسلیم کیا ہے۔

دہلی سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کی پیروی کرتے ہوئے جب سینیئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی نے کہا کہ راہل گاندھی نے بیانات کوعدالت عظمیٰ سے غلط منسوب کیا ہے تو چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی سربراہی والی بنچ نے جواب دیا کہ اس حد تک آپ درست کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ایسی کوئی بات نہیں کہی“۔

جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے یہ کہتے ہوئے کہ مسٹر گاندھی نے اپنی تقریر میں جن خیالات اور مشاہدات کو میڈیا میں اور میڈیا نے عدالت عظمیٰ سے منسوب کیا ہے مسٹر گاندھی سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔توہین عدالت کے دائرہ اختیار میں توہین عدالت کا مرتکب ہونے والے کو اس قسم کے معاملہ میں عدالت میں حاضر رہنا پڑتا ہے الایہ کہ عدالت ہی کسی مخصوص حکم سے اسے استثنیٰ دے دے۔

تاہم عدالت عظمیٰ نے کہا کہ فی الحال وہ مسٹر گاندھی سے وضاحت ہی طلب کر رہی ہے جس کا مطلب یہہوا کہ آئندہ سماعت پر راہل گاندھی کو عدالت میں پیش نہیں ہونا پڑے گا۔عدا؛ت عظمیٰ نے راہل گاندھی کو وضاحت پیش کرنے کے لیے22اپریل تک مہلت دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc seeks rahuls explanation on chowkidar chor hai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.