سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے مانگی بینکوں سے قرض وصولی نظام کی مزید واضح تفصیل

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملک میں قرض وصولی سے متعلق میکنزم کے بارے میں مرکزی حکومت سے آج مزید واضح تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے مشہور وکیل پرشانت بھوشن کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے قرض وصولی سسٹم کا مطالعہ کرنے کا مرکزی حکومت کو حکم دیا۔ مسٹر بھوشن نے عرضی میں کہا ہے کہ این پی 1.85 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔
عدالت نے مرکزی حکومت سے پوچھا ہے کہ قرض وصولی میکنزم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے اس نے کیا قدم اٹھائے ہیں اور مستقبل میں اسے مضبوط بنانے کے لئے کیا اقدامات کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc seeks more clarity from centre on debt recovery infrastructure in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply