شہاب الدین کو سیوان سے تہاڑ جیل منتقل کرنے کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

نئی دہلی: جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی ایک بنچنے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو سیوان جیل سے نئی دہلی منتقل کرنے سے متعلق صحافی راجدیو رنجن کی اہلیہ آشا رنجن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ مسز رنجن نے کہا کہ اگر شہاب الدین کو بہار کی جیل میں رکھا جاتا ہے تو ان کے خلاف منصفانہ سماعت نہیں ہو سکتی۔
وہ گواہوں کو دھمکائیں گے جس سے وہ اس کے خلاف منصفانہ گواہی نہیں دے پائیں گے۔ شہاب الدین پر تقریبا 40 مجرمانہ معاملات چل رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اخبار کے بیورو چیف 42 سالہ راجدیو رنجن کا گذشتہ سال مئی میں سیوان ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں پھل منڈی کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ بہار حکومت نے منصفانہ تحقیقات کے لئے اس معاملے کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو سونپ دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc reserves order on plea to transfer shahabuddin from siwan jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply