کاویری آبی تنازعہ پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کاویری ندی کے پانی کی تقسیم سے متعلق کرناٹک اور تملناڈو کے مابین جاری تنازعہ معاملہ میں آج اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا، جج امیتابھ رائے اور جج اے ایم کھانولکر پر مشتمل خصوصی بنچ نے کرناٹک، تملنادو اور کیرالہ کی حکومتوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے کاویری واٹر ڈسپیوٹ ٹریبونل (سی ڈبلیو ڈی ٹی) کے 2007کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیلوں پر گزشتہ گیارہ جولائی سے حتمی سماعت شروع کی تھی۔ عدالت عظمی نے اس سے قبل تملناڈو کو 2000کیوسک پانی دینے کا کرناٹک حکومت کو حکم دیا تھا۔ گزشتہ برس 9دسمبر کو خصوصی بنچ نے ٹریبونل کے خلاف تملناڈو، کرناٹک اور کیرالہ حکومتوں کی جانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کا اپنا آئینی اختیار برقرار رکھا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc reserves its order in the cauvery water dispute case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply