ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کو بری کرنے کے خلاف عرضی خارج

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 2002 کے ’ہٹ اینڈ رن‘ معاملے میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بری کئے جانے کے خلاف نعمت شیخ کی عرضی آج خارج کردی۔اس معاملے میں زخمی ہوئے نعمت شیخ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا۔
ہائی کورٹ نے اس معاملے میں بالی وڈ کے ’سلطان‘ خان کو الزام سے بری قرار دیا تھا۔جسٹس جے ایس کیہر اور جسٹس ارون مشرا کی بنچ نے کہاکہ مہاراشٹر حکومت پہلے ہی سلمان کی رہائی کو چیلنج کرچکی ہے۔ ایسی صورت میں نعمت شیخ کی عرضی خارج کی جاتی ہے۔
تاہم بنچ نے نعمت شیخ کو لگنے والی چوٹ کا ہرجانہ لینے کیلئے عرضی دینے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ اس معاملے میں مہاراشٹر حکومت کی اپیل زیر التوا ہے اور سلمان کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سلمان نے بھی کیویئٹ دائر کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc rejects victims plea against salman khans acquittal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply