سپریم کورٹ نے جے للتا کی موت کی تحقیقات کرانے کی استدعا کرنے والی پٹیشن خارج کر دی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے جیہ للتا کی موت کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی جمعرات کو خارج کر دی۔
جسٹس پنا کی چندر گھوش اور جسٹس روہنٹن ایف نریمن کی بینچ نے آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کژگم (انا ڈی ایم کے) کی رہنما ششی کلا پشپا کی درخواست یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ اس میں کوئی جان نہیں ہے۔ بینچ نے کہا ”ہم اس عرضی کو مسترد کرتے ہیں“۔
محترمہ پشپا کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ سے کہا ”جے للتا بالکل صحت مند تھیں۔ ہمیں اچانک معلوم ہوا کہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔ چنانچہ عدالت سے درخواست ہے کہ وہ محترمہ جے للتا کی موت کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائے جانے کا حکم دے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc rejects sasikala pushpas petition for cbi probe into jayas death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply