ایک ملزم کو ضمانت دی گئی تھی وہ ملک سے بھاگ گیا عدلیہ دوبارہ دھوکہ نہیں کھائے گی: سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ایسار گروپ کے پروموٹر اور ٹوجی اسپیکٹرم الاٹمنٹ گھپلے کے ملزم روی کانت روئیاکی ملک سے باہر جانے کی عرضی کو آج یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ وہ ایک بار دھوکہ کھاچکا ہے اب نہیں کھائے گا۔ جسٹس جے ایس کیہر اور جسٹس ارون کمار مشرا کی بنچ نے روئیا کی عرضی کی سماعت کے دوران کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ اس کا تجربہ اچھا نہیں رہا ہے۔
حال ہی میں ایک ملزم ملک سے باہر گیا او رواپس نہیں لوٹا۔ عدالت کا اشارہ شراب کے تاجر وجے مالیا کی طرف تھا۔ عدالت عظمی نے کہا کہ ایک بار دھوکہ کھاچکے ہیں اب نہیں کھائیں گے۔ روئیا نے کاروبار کے سلسلے میں دو ماہ کے لئے کناڈا’ سعودی عرب ’ برطانیہ اور روس جانے کی اجازت مانگی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مقامات پر ان کا بزنس لنک ہے۔ ساتھ ہی یہ دلیل بھی دی ہے کہ وہ اس معاملے میں صرف دھوکہ دہی کے ملزم ہیں’ ان پر کوئی معاملہ نہیں ہے ڈ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ عدالت انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکا ہے اور اس مرتبہ بھی انہیں جو حکم دیا جائے گا اس پر وہ عمل کریں گے۔
سی بی آئی نے عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر روئیا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو خدشہ ہے کہ وہ واپس نہ آئیں۔ کیوں کہ وہ ایک این آر آئی ہیں۔ ایسے میں انہیں بیرون ملک سے واپس لانا کافی مشکل ہوگا۔ سی بی آئی نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ٹوجی معاملے میں خصوصی عدالت نے اپنی کارروائی تقریباً مکمل کرلی ہے اور اس کا فیصلہ آئندہ سال جنوبری میں آنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد عدالت نے روئیا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے والی عرضی مسترد کردی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc rejects ravi ruias plea seeking permission to travel abroad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply