سپریم کورٹ نے آسام مقیم7 روہنگیاؤں کی میانمار حوالگی روکنے کی اپیل خارج کر دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آسام میں مقیم 7 روہنگیا تارکین وطن کو میانمار واپس نہ بھیجے جانے کی اپیل خارج کر دی ۔نئے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی والی ایک تین ججی بنچ نے یہ کہتے ہوئے اپیل خارج کر دی کہ اس سے قبل عدالت انہیں غیر قانونی تارکین وطن قرار دے چکی ہے۔

نیز خود میانمار نہیں اپنے شہریوں کے طور پر قبول کرنے تیار ہے۔بنچ نے کہا کہ جو فیصلہ کیا جاچکا ہے ہم اس میں مانع نہیں ہو سکتے۔ان ساتوں کو جمعرا ت کو ہی منی پور سرھد پر واقع موریہہ چوکی پر میانمار حکام کے حوالے کر دیاجائے گا۔

قونصلر کی میانمار سفارت کاروں تک رسائی کرائی گئی جنہون نے تارکین وطن کی شناخت کی توثیق کی۔ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ میانمار حکومت کے ذریعہ رخائن صوبہ میں ان کے پتے کی جانچ کے بعد ان تارکین وطن کی شہریت کی تصدیق کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc rejects plea 7 rohingya to be handed over to myanmar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply