سپریم کورٹ نے برطرف الوک ورما کو سی بی آئی سربراہ کے عہدے پر بحال کر دیا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے الوک ورما کے مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی)کے ڈائریکٹر کے طور پر اختیارات سلب کر کے انہیں غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر بھیج دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا ۔ اب مسٹر ورما کسی بھی وقت سی بی آئی کے سربراہ کے طور پر دفتر جا سکتے ہیں۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل دو ججی بنچ نے مسٹر ورما کو سی بی آئی ڈائریکٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی کہ وہ فی الحال پالیسی ساز فیصلے نہ کریں ۔بنچ نے کہا کہ قانون میں ایسا کوئی ضابطہ نہیں ہے جس کے تحت حکومت کسی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی منظوری کے بغیر سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے اختیارات سلب کر سکے۔عدالت عظمیٰ نے سینیئر آئی پی ایس افسر ایم ناگیشور راو¿ کو، جو جوائنٹ ڈائریکٹر تھے،سی بی آئی کا نگراں سربراہ مقرر کرنے کے حکومت کے فیصلہ کو بھی باطل قرار دے دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc reinstates alok verma as cbi director in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.