نوٹ بندکیے جانے کے حوالے سے مقدمات پر حکم امتناعی جاری کرنے سے سپریم کورٹ کاانکار

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے نوٹ کی منسوخی معاملہ میں ملک بھر کی مختلف عدالتوں میں چل رہے مقدمات پر روک لگانے سے آج انکار کردیا اورکہا کہ جتنے مقدمات دائر کئے گئے ہیں، اس سے مسئلہ کی شدت کا پتہ چلتا ہے۔ حالاں کہ سپریم کورٹ نے مرکزی سرکار کی منتقلی عرضی پر مختلف عدالتوں کے عرضی گزاروں سے جواب طلب کیا ہے۔
اس معاملہ کی اگلی سماعت اگلے جمعہ کو ہوگی۔ چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی سربراہی والی بنچ نے مرکز سے ملک کے حالات کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے اٹارنی جنرل مکل روہتگی سے پوچھا کہ اب تک کتنا پیسہ جمع ہوا ہے۔ اگر دس لاکھ کروڑ جمع ہوجائیں تو کیا سرکار اسے اپنی کامیابی مانے گی۔ عدالت نے کسانوں کے لئے بیج کی خرید کی سہولت وغیرہ کے بارے میں اٹھائے گئے اقدام کے بارے میں بھی مسٹر روہتگی سے پوچھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc refuses to stay hearings in demonetisation cases in various courts in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply