سپریم کورٹ کا جاگیر کور کی سزائے قید پرحکم امتناعی جاری کرنے سے انکار

نئی دہلی: جسٹس آدرش کمار گوئل کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کی سابق سربراہ اور شرومنی اکالی دل کی لیڈر بی بی جاگیر کور کی بیٹی کا جبرا اسقاط حمل کرانے، حبس بے جا اور اغوا کے معاملہ میں ملی پانچ سال کی سزا پر حکم امتناعی جاری کر نے کی عرضی خارج کردی۔
قبل ازیں کل پنجاب ہائی کورٹ نے بھی اس پر اسٹے جاری کرنے سے منع کردیا تھا اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے بعد محترمہ کور پنجاب اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑسکیں گی۔ کیونکہ وہ مجرم قرار دی جاچکی ہیں اور سزا یافتہ شخص چناؤ نہیں لڑسکتا۔ یاد رہے کہ اپریل 2000 میں شرومنی اکالی دل لیڈر کی بیٹی ہرپریت کور کی پراسرار حالات میں موت ہوگئی تھی۔
بعد ازاں سی بی آئی کی انکوائری میں بی بی جاگیر کور کو اس کیس میں ملوث پایا گیا تھا۔2012 میں ان پر قتل کا تو نہیں مگر جبرا ًاسقاط کرانے، حبس بے جا ، اغوا اور مجرمانہ سازش کے جرم ثابت ہوگئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc refuses to stay 5 yr sentence to former sgpc chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply