ملک بھر کی تمام این جی اوز کا31مارچ تک آڈٹ کرادیا جائے: سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ملک بھر میں غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کا31مارچ2017تک آڈٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے عرضی گزاروں میں سے ایک منوہر لال شرما اور اٹارنی جنرل مکل روہتگی کی تفصیلی دلیلیں سننے کے بعد مرکزی حکومت کو ملک بھر کے این جی او کا آڈٹ کرانے کی ہدایت دی۔
معاملے کی آئندہ سماعت پانچ اپریل کو ہوگی۔ درخواست گزار مسٹرشرما نے کہا کہ ملک بھر کے 32 لاکھ غیر سرکاری تنظیموں میں سے صرف تین لاکھ تنظیمیں بیلنس شیٹ داخلکرتی ہیں۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ جو این جی اوز اپنی بیلنس شیٹ پیش نہیں کرتی ہیں اور عوامی دولت کا غلط استعمال کرتی ہیں، ایسے این جی او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس نے مرکزی حکومت کو ایسے این جی او کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے سماعت کے دوران این جی اوز کو مل رہے فنڈ پر نظر رکھنے کے لئے مناسب طریقہ کار تیار نہیں کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی تنقید بھی کی۔ اس نے دیہی ترقیات کی وزارت کے سکریٹری کو دوپہر بعد دو بجے تک ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc orders to complete the audit of all ngos by 31st march in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply