جج لویا موت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کئی اہم پیغام مخفی: راج ناتھ سنگھ

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جج لویا معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ اہم پیغام ملتا ہے کہ عدلیہ کو سیاسی لڑائی کا اکھاڑہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد سنگھ نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ اس فیصلہ نے یہ بھی پیغام دیا ہے کہ مفاد عامہ کی درخواست کے توسط سے عدلیہ کا ناجائز استعمال نہیں کیاجا سکتا۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے اپنی رولنگ میں جج لویاکی موت کے حوالے سے دائر کی گئی عذر داریوں کو نہ صرف پوری طرح سے خارج کر دیا بلکہ ان عذر داریوں کی منشا پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے سیاسی لڑائی میں عدلیہ کا ناجائز استعمال کرنے پر بھی انتباہ دیا ہے۔انہوںنے یہ بھی کہا کہ اس فیصلہ سے یہ پیغام بھی ملا ہے کہ عدلایہ کو کوئی طاقت یا مکر و فریب گمراہ نہیںکر سکتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc order on loya shows judiciary cannot be misled rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply