سپریم کورٹ کنہیا اور گیلانی کے خلاف توہین عدالت عرضی کی سماعت کرنے پر رضامند

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ پر حملے کے مجرم افضل گورو کی پھانسی کی سزا کو ”ماو¿رائے عدالت قتل“ سے تعبیر کرنے پر جے این یو کے صدر کنہیا کمار دہلی یونیورسٹی کے سابق لیکچرر ایس اے آر گیلانی اورکچھ دیگر کے خلاف توہین عدالت مقدمہ چلانے کی عذر داری سماعت کرنا منظور کر لیا۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر، جسٹس آر بھانو متی اور جسٹس یو یو للت پر مشتمل بنچ اس عرضی پر جس میں کہا گیا ہے کہ ”ماو¿رائے عدالت قتل “ سے تعبیر کر کے کمار اور دیگر نے یہ فیصلہ دینے والی عدالت کی توہین کی ہے، آج (پیر) سماعت کرے گی۔ یہ عرضی وکیل ونیت ڈھانڈا نے داخل کی ہے جس میں انہوں نے 4اگست 2005کے اس فیصلہ کا حوالہ دیا ہے جس میں پارلیمنٹ پر حملے کی سازش میں شامل ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc of india to hear contempt plea against kanhaia and others in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply