مالیگاؤں بم دھماکے کے اصل ملزم کرنل پروہت کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت

ممبئی:مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزم لیفٹننٹ کرنل پرسادپروہیت نے ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے اس کی ضمانت عرضداشت مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ، ضمانت عرضداشت پر کل یعنی کے 19جولائی کو سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے سامنے سماعت متوقع ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کی دورکنی بینچ کے جسٹس آر کے اگروال اور جسٹس ابھے منوہر سپرے کی عدالت میں کل ملزم کی جانب سے داخل کردہ ضمانت عرضداشت پر سماعت ممکن ہے کیونکہ اس سے قبل کی سماعت پر عدالت نے حکومت مہاراشٹر سمیت قومی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کیا تھا نیز بم دھماکوں کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے سرگرم تنظیم جمعیت علما مہاراشٹر (ارشد مدنی) کو بھی اس معاملے میں بطور فریق تسلیم کرلیا ہے۔
جمعیت علما مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اس تعلق سے کہا کہ مالیگاوں 2008 بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزم کرنل شریکانت پروہیت کی ضمانت کی مخالفت کرنے کے لیے جمعیت علماء نے تیاری کی ہے اور اس تعلق سے سینئر ایڈوکیٹ امریندر شرن(سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا) اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے متاثرین میں سے ایک نثاراحمد سید بلال جن کا جواں سال فرزند سید اظہر دھماکوں میں شہید ہوگیا تھا کی جانب سے بطور مداخلت کار سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کی گئی تھی جسے گزشتہ سماعت پر ہی عدالت نے قبول کرلیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc may hear col purohit bail application on 19 july in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply