کانگریس نے ایک نشست میں تین طلاق پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو سراہا

نئی دہلی:کانگریس نے تین طلاق پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ ترقی پسندانہ قدم ہے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ پارٹی تین طلاق پر عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ترقی پسند انہ قدم ہے۔ اس سے ہندستان میں مسلمان کمیونٹی میں خواتین کو برابری کا حق حاصل ہوگا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ میں تین طلاق کو غیرآئینی قرار دیا اور حکومت سے چھ مہینے کے اندر اس سے متعلق قانون بنانے کے لئے کہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc judgement grants equality to muslim women in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply