شہاب الدین کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کی عرضی پر سپریم کورٹ سے مرکز و بہار حکومت کو نوٹس جاری

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ شہاب الدین کو بہار کی سیوان جیل سے دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج بہار حکومت، مرکزی حکومت اور شہاب الدین کو نوٹس جاری کئے۔
جسٹس دیپک مشرا، جسٹس امیتابھ رائے کی ڈویڑن بنچ نے صحافی راج دیو رنجن کی بیوی آشا رنجن اور ایک دیگر عرضی گذار چندر بابو کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے شہاب الدین کو سیوان جیل سے تہاڑ منتقل کرنے کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔
معاملے کی اگلی سماعت 28 نومبر کو ہوگی اور تب تک بہار حکومت، مرکزی حکومت اور شہاب الدین کو اپنا جواب داخل کرنا ہے۔ عرضی گزاروں نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ سیوان شہاب الدین کا آبائی ضلع ہے اور اپنے مجرمانہ ریکارڈ کے سبب وہ مقدمہ پر اثر ڈال سکتا ہے اور چشم دید گواہوں کو ڈرا سکتا ہے۔ وہ راج دیو کے کنبہ کے اراکین کو بھی دھمکی دے سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc issues notices to shahabuddin bihar govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply