سپریم کورٹ نے دفعہ370 کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے پر مرکز کو نوٹس جاری کر دیا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370 کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت والی تین۔ ججی بنچ نے دہلی کی ایک این جی او”وی دا سٹیزن“ کی جانب سے کماری وجے لکشمی جھا کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔
عدالت نے اس معاملے میں نوٹس کے جواب کے لئے مرکز کو چار ہفتوں کا وقت دیا۔ درخواست گزار نے اس معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ کے گزشتہ 11 اپریل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ جس میں اس نے آرٹیکل 370 کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عرضی گزار کی دلیل ہے کہ دفعہ 370 عارضی ضابطہ تھا، جس کی حیثیت ریاست کی آئین ساز اسمبلی کو 1957 میں تحلیل کرتے ہی ختم ہو گئی تھی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc issues notice to centre on special status to jk under article 370 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply