ریان انٹرنیشنل اسکول سانحہ میں سپریم کورٹ سے مرکز و ریاستی حکومت کو نوٹس جاری

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے ہریانہ میں گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول کی کلاس دو م کے طالب علم پردیومن ٹھاکر کی موت کے معاملے کی عدالت کی نگرانی میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرائے جانے سے متعلق درخواست پر آج مرکزی حکومت اور ہریانہ حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے پردیومن کے والد ورون ٹھاکر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت، سی بی آئی، سی بی ایس ای، ہریانہ حکومت اور ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرکے جواب داخل کرنے کو کہا۔ عدالت نے ان سب کو جواب دینے کے لئے تین ہفتہ کی مہلت دی ہے۔
مقتول کے باپ نے اپنے بیٹے کی موت کی تحقیقات عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی سے کرائے جانے اور اسکولوں میں طلبا و طالبات کے تحفظ کے لئے ہدایات جاری کرنے کی درخواست عدالت سے کی ہے۔ درخواست دہندہ کا کہنا ہے کہ وہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ انتظامیہ کی خرابیوں کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ درخواست گزار نے آج صبح معاملے کا خاص طور سے ذکر کیا تھا، جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت کے لئے 12 بجکر 45 منٹ کا وقت مقرر کیا تھا۔ یادرہے کہ پردیومن کا قتل گذشتہ آٹھ ستمبر کو صبح آٹھ بجے کے قریب اسکول کے بیت الخلا میں کر دیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc issues notice to centre haryana govt others seeks reply in 3 weeks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply