سپریم کورٹ نے مرکز اور حکومت جموں و کشمیر کو نوٹس جاری کیے

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ان عرضیوں پر جن میں جموں و کشمیرکے آئین کو چیلنج کیا گیا ہے،مرکز اور جموں و کشمیر حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے ۔مفاد عامہ کی یہ عرضی مالیگاؤں دھماکے کے ملزم میجر رمیش اپادھیائے سمیت چار افراد نے داخل کی ہے۔

عرضی میں جموں و کشمیر کے آئین کو ہندوستانی آئین کے خلاف بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ہندوستانی شہریوں کے ساتھ تفریق برتتا ہے۔ اس لیے اس کی تنسیخ کی جائے۔ ہندوستانی پارلیمنٹ سے آرٹیکل370میں ترمیم کا حق چھیننے والے صدارتی فرمان 1954کو بھی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی ، جسٹس ایس کے کول اور جسٹ کے ایک جوزف پر مشتمل تین ججی بنچ نے عرضی پر مرکز اور ریاست حکومت کو نوٹس جاری کر یے۔

عرضی گذار کے وکیل وشنو جین کے مطابق جموں و کشمیر کا آئین ہندوستانی آئین ے خلاف ہے۔عدالت نے عرضی کو دفعہ35اے کو چیلنج کرنے والی عذرداریوں کے ساتھ منسلک کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc issues notice to centre and jk govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment