سپریم کورٹ نے وجے مالیہ کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے آج مختلف بینکوں کے ہزاروں کروڑ روپے کے قرضدار شراب کے تاجر وجے مالیہ کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا ہے۔ جسٹس آدرش کمار گوئل کی سربراہی والی عدالت عظمیٰ کی ایک دو ججی بنچ نے جس کے دوسرے جج جسٹس یو یو للت ہیں، آج یہ فیصلہ کرتے ہوئے وجے مالیہ کو 10 جولائی کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ مالیہ توہین عدالت کے مجرم ہیں وہ 10 جولائی کی عدالت میں حاضر ہوں اور مقدمہ میں اپنا موقف پیش کریں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایک روز پہلے ہی کہا تھا کہ قرضہ دبا کر بیٹھ جانے والوں سے نہایت سختی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔عدالت نے یہ حکم مالیہ کے خلاف جنہوں نے عدالت کی حکم عدولی کرتے ہوئے مبینہ طور پر 40ملین ڈالر غیر ملکی بینکوںمیںاپنے بچوں کے کھاتوں میں منتقل کر دیے ہیں، کاروائی کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی قیادت میں بینکوں کی فیڈریشن کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر جاری کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc holds vijay mallya guilty of contempt asks him to appear before court on july 10 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply