سپریم کورٹ نے وجے مالیہ کی تین ہفتے کی مہلت درخواست منظور کرلی

نئی دہلی:صنعتکار وجے مالیہ نے بینکوں سے لئے قرض کی ادائیگی نہیں کرنے کے معاملے میں موصول نوٹس کا جواب دینے کے لئے سپریم کورٹ سے تین ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ مالیہ کو یہ نوٹس اسٹیٹ بینک ا?ف انڈیا کی قیادت والے بینک گروپ کی شکایت پر جاری کی گئی ہے۔ بینکنگ گروپ کا الزام ہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود مالیہ نے 4 کروڑ ڈالر کی رقم ابھی تک جمع نہیں کرائی ہے۔
جسٹس کورین جوزف اور ایم کھنولکر کی بینچ نے آج کیس کی سماعت کرتے ہوئے مالیہ کی درخواست پر انہیں نوٹس کا جواب دینے کے لئے تین ہفتے کا وقت دینا تسلیم کر لیا اور اس کے ساتھ ہی اگلی سماعت 2 فروری کے لئے مقرر کر دی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پیش ہوئے وکیل شیام دیوان نے بینک کا موقف رکھتے ہوئے عدالت کے سامنے کہا کہ مالیہ نے رقم نہیں ادا کرکے ایک طرح سے عدالت کی توہین کی ہے۔
بینک گروپ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود مالیہ کی طرف سے رقم نہیں ادا کیے جانے پر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ گروپ نے اپنی عرضی میں عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ مالیہ اور اس کمپنیوں کی جانب سے لیا گیا تقریبا 8 ہزار کروڑ روپے کا قرض انہیں واپس کرے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc grants vijay mallya 3 weeks time to file reply to sbi led consortium in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply