سپریم کورٹ نے آر ایس ایس کو مہاتما گاندھی کا قاتل کہنے پر راہل کو لتاڑا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو ان کے اس مبینہ ریمارک پر،جس میں انہوں نے آرایس ایس کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کا ذمہ دار گردانا تھا، لتاڑ تے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے اس ریمارک پر معافی مانگیں یا پھر ہتک عزت مقدمہ کا سامنا کرنے تیار رہیں۔
جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں ایک ڈویڑن بینچ نے کہا کہ ہتک عزت کے مقدمے میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی ذمہ داری مکمل طور پر مسٹر گاندھی پر ہو گی۔
عدالت نے اس طرح “اجتماعی” ریمارک کے خلاف مسٹر گاندھی کو نصیحت کی اور 27 جولائی کو تفصیلی دلائل سننے سے اتفاق کیا۔سپریم کورٹ نے سابقہ سماعت میں بھی یہی کہا تھا کہ وہ کسی تنظیم کی تضحیک نہیں کر سکتے۔
اس نے مسٹر گاندھی کو اپنے ریمارک پر افسوس کا اظہار اور اس معاملے کو احسن طریقہ سے رفع دفع کرنے کا موقع بھی دیا تھالیکن مسٹر گاندھی کے وکلانے اس تجویز کو ماننے سے انکار کر دیا۔
سپریم کورٹ کے مشاہدے پر آر ایس ایس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رولنگ نے کانگریس پارٹی کے بے نقاب کر دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc gives ultimatum to rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply