سپریم کورٹ میں تین طلاق کے خلاف عرضی پر سماعت ملتوی

نئی دہلی:یم کورٹ نے تین طلاق کے خلاف دائر عرضیوں پر سماعت چار ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی بنچ سے درخواست کی کہ مسلم خواتین کے ازدواجی حقوق سے متعلق معاملے پر جواب کے لئے کچھ وقت درکار ہے ، جسے عدالت نے قبول کر لیا۔
عدالت عظمی نے جواب کے لئے حکومت کو چار ہفتوں کا وقت دیا۔ تین بار طلاق دے کر شادی ختم کرنے کے شرعی قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے عدالت میں اپنا حلف نامہ دائر کیا ہے۔ بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ تین طلاق کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو مسترد کیا جانا چاہئے۔
عدالت عظمی نے بورڈ کے حلف نامے پر حکومت سے جواب مانگا ہے۔ بورڈ نے حلف نامے کی شکل میں سپریم کورٹ کے نوٹس پر جواب میں کہا ہے کہ پرسنل لاءکا اصل ماٰخذ قرآن ہے۔ ایسے میں اس کی قانونی جواز کو پرکھا نہیں جا سکتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc gives centre four weeks to respond on triple talaq issue in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply