آدھار کارڈ بینک سے جوڑنے کی مہلت میں 31مارچ 2018تک توسیع

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جہاں ایک جانب آدھار کارڈ کو بینک کھاتے سے جوڑنے کی مہلت31مارچ 2018تک بڑھا دی وہیں نیا بینک کھاتہ کھولنے والوںکو کئی راحت نہ دیتے ہوئے کھاتہ کھولنے کے لیے آدھار کارڈ کی نقل بینک میں جمع کراناہوگی۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیر سربراہی سپریم کورٹ کی پانچ ججی بنچ نے آدھار اسکیم کی جوازیت کو چینلج کرنے والی 28علیحدہ عذر داریوں کی حتمی سماعت 17جنوری2018تک موقوف کر دی۔

Title: sc extends aadhaar linking deadline to march 31 | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply