سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف انڈیا کے تقرر پر حکم امتناعی جاری کرنے والی درخواست خارج کردی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ پر ترقی کو چینلج کرنے والی ایک عرضداشت کو خارج کر دیا۔
جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی تعطیلاتی بنچ نے” نیشنل لائرس کیمپین فار جوڈیشیل ٹرانسپیرنسی اینڈ ریفارمس“ کی درخواست پر یہ کہتے ہوئے سماعت سے انکار کر دیاکہ 19دسمبر کو صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے ذریعہ جسٹس کیہر کو نیا چیف جسٹس مقرر کر نے کا نوٹی فکیشن جاری کردیے جانے کے بعد اسےچیلنج کرنا لاحاصل ہے۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر جج کو نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی روایت سے الگ اس کا دائرہ وسیع کرنے کامطالبہ کیا تھا۔ اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کا مدت کارتین جنوری کو مکمل ہو رہا ہے۔ جسٹس کیہر 4 جنوری کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc dismisses plea seeking stay on appointment of cji in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply