سپریم کورٹ نے سہارا کی ایمبی ویلی پراجکٹ قبضہ میں لینے کا حکم دیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سہارا چٹ فنڈ کیس میں سہارا گروپ سے اپنی ایسی جائداد کی فہرست سونپنے کے لئے کہا ہے جن پر کسی طرح کا قرض نہیں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے ممبئی کے قریب گروپ کے پروجیکٹ ایمبی ویلی کو ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اےکمار سیکری اور رنجن گوگوئی کی بنچ نے سہارا اور انڈین سیکورٹیز ایکسچینج بورڈ (سیبی) کے وکلاء کی دلیلوں کو سننے کے بعد یہ حکم دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ یہ جائیدادیں عدالت کی نگرانی میں رہیں گی۔
اس معاملے کی آئندہ سماعت تک،جو کہ 27 فروری کو ہوگی، کوئی بھی اس پر قبضہ یا دیگر کارروائی نہیں کر سکتا ہے عدالت نے سہارا گروپ سے اپنی ایسی جائداد کی فہرست بھی حوالے کرنے کے لئے کہا ہے جن جائداد پر کسی طرح کا قرض نہیں لیا گیا ہے۔ سہارا نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ اسے 14 ہزار کروڑ روپے کی رقم ادائیگی سیبی کو کرناتھی۔ گروپ نے عدالت کو بتایا کہ وہ 11 ہزار کروڑ روپے دے بھی چکا ہے۔

Title: sc direted to sieze ambi valley project of sahara | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply