کرناٹک ایک ہفتہ تک تمل ناڈو کویومیہ 6ہزار مکعب پانی جاری کرے:سپریم کورٹ

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کو 21 سے 27 ستمبر تک تمل ناڈو کو روزانہ 6000 مکعب پانی فراہم کرنے کا حکم دیا۔ منگل کو سماعت کے بعدجسٹس دیپک مشرا اور جسٹس ادےامیش للت پرمشتمل بنچ نے کرناٹک حکومت کو حکم دیا کہ وہ تمل ناڈو کو فی الحال 27 ستمبر تک چھ ہزار مکعب پانی چھوڑے۔
عدالت عظمی نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ چار ہفتوں کے اندر کاویری منیجمنٹ بورڈ کی تشکیل کرے۔ عدالت نے تمل ناڈو اور کرناٹک کو تین دنوں کے اندر کاویری نگرانی کمیٹی کے سامنے اپنا اعتراض درج کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc directs karnataka to release 6000 cusecs a day totamil nadu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply