ہاپوڑ لنچنگ کیس:آئی جی میرٹھ زون تحقیقات کی نگرانی کریں:سپریم کورٹ

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے میرٹھ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولس کو ہدایت کی ہے ہاپوڑ لنچنگ کیس میں تحقیقات کی نگرانی کریں۔ چیف جسٹس دیپک مشرا ،جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ پر مشتمل بنچ کو حکومت اترپردیش نے مطلع کیا کہ متعلقہ علاقہ کے تھانے کے ایس ایچ او کا تبادلہ کر دیا گیاہے اور کیس کے ملزموں کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیلیں بھی داخل کیں۔

واضح ہو کہ 13اگست کو سپریم کورٹ نے اترپردیش کے آئی جی کو ہاپوڑ لنچنگ کیس کی جس میں گﺅ رکشکوں نے18جون کو45سالہ قاسم قریشی نام کے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک اور سمیع الدین نام کے ایک دیگر کو شدید زخمی کر دیاتھا،تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل اترپردیش پولس نے عدالت عظمیٰ کو مطلع کیا تھا کہ 11میں سے دس ملزمںکو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اور ایک نیا ایس ایچ او پولس سپرنٹنڈنٹ،جو نوڈل افسر ہے، کی زیر نگرانی معاملہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc directs igp of meerut to supervise probe in hapur lynching case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply