آئندہ تعلیمی سیشن سے نیٹ کے امتحانات اردو میڈیم سے بھی کرائے جائیں:سپریم کورٹ

نئی دہلی: تعلیمی سال 2018۔19 سے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے اردو میں بھی نیشنل ایلی جبلیٹی اور انٹرنس ٹسٹ (نیٹ) کا انعقاد کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کو آج ہدایت دی کہ وہ آئندہ سیشن سے نیٹ کے امتحانات اردو میڈیم سے بھی منعقد کرے۔عدالت نے یہ فیصلہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) کی طرف سے دائر کردہ ایک عرضی پر سنایا۔ اس سے قبل نیٹ کے امتحانات ہندی، انگریزی، گجراتی ، مراٹھی ، اوڈیہ، بنگلہ ، اسامی ، تیلگو ، تمل اور کنٹر میں ہی کرائی جاتی رہی ہیں۔
تاہم اس بار ہونے والے نیٹ کے امتحانات میں اردو شامل ہوگی۔ سی بی ایس ای نے سماعت کے دوران کہا کہ سات مئی کو ہونے والے امتحان میں اردو کو شامل نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ گیارہ ہزار طلبہ کے لئے نیٹ کے سوالنامے میں اضافی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ انہیں اردو کو بھی شامل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس سال امتحان میں شامل نہیں کرسکتے۔آئندہ کے لئے اس پر غور کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc directs cbse to conduct neet in urdu from 2018 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply