سپریم کورٹ نے جلی کٹو پر اپنا فیصلہ ایک ہفتہ کے لیے موخر کر دیا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی اپیل پر جلی کٹو (سانڈوں کو قابو میں کرنے کا کھیل)پر اپنا حکم ایک ہفتے کےلئے ملتوی کردیا۔ اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بینچ سے اپیل کی کہ جلی کٹو پر فیصلہ ایک ہفتے تک ٹال دیا جائے کیونکہ مرکز اور ریاستی حکومت اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جلی کٹو جنوبی ہندوستان میں بہت مقبول ہے اور اسے مکر سکرانتی اور پونگل کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے جس میں نوجوانوں کے گروپ سانڈوں کو پکڑکر اپنے قابو میں کرتے ہیں۔
جانوروں کے حقوق کےلئے کام کرنے والی کچھ تنظیموں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے کہا تھا کہ اس دوران بے قصور جانوروں کےساتھ بہت زیادہ تشدد برتا جاتا ہے اور اس وجہ سے کئی بار ان کی موت بھی ہوجاتی ہے۔اس کے بعد عدالت نے 2014میں اس کھیل کے انعقاد پر پابندی لگا دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc defers jallikattu order by a week in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply