بلند شہر جنسی زیادتی معاملہ میں اعظم خان اپنے تبصرے کے لئے غیر مشروط معافی مانگیں: سپریم کورٹ

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بلندر شہر جنسی زیادتی معاملے میں مبینہ تبصرے کے لئے اترپردیش کی شہری ترقی کے وزیر محمد اعظم خان سے حلف نامہ داخل کرکے معافی مانگنے کو کہا ہے۔
جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بینچ نے آج اس معاملے کی سماعت کے دوران مسٹر خان سے کہا کہ وہ حلف نامہ داخل کرکے اپنے تبصرے کے لئے بلاشرط معافی مانگیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اس معاملے کی سماعت کےلئے 7 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس کیس کی پچھلی سماعت کے دوران عدالت نے ذرائع ابلاغ کی کچھ تنظیموں کو مسٹر خان کے تبصرہ سے متعلق شہادت پیش کرنے کو کہا تھا۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے بلند شہر میں قومی شاہراہ نمبر 2 پر نوئیڈا کے ایک کنبہ کا اغوا کرکے ایک عورت اور اس کی بیٹی کی آبروریزی کی تھی۔ متاثرہ عورت نے مسٹر خان کے تبصرے کی شکایت بھی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی قصوروار پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے اور اس کیس کو اترپردیش دہلی منتقل کرنےکی عدالت عظمی سے اپیل کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc asks azam khan for unconditional apology for alleged remarks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply